The Consul General of Japan in Karachi Attends the Book Handover Ceremony at the University of Karachi Under the “READ JAPAN PROJECT”
2025/6/12
Press Release
The Consul General of Japan in Karachi Attends the Book Handover Ceremony at the University of Karachi Under the “READ JAPAN PROJECT”On Thursday, June 12, 2025
At University of Karachi, Karachi
Karachi – The Consul General of Japan in Karachi, in collaboration with the Tokyo Foundation, attended a book handover ceremony at the University of Karachi on Thursday, June 12, 2025. The event marked the donation of 32 books under the “READ JAPAN PROJECT,” a cultural initiative by the Tokyo Foundation aimed at promoting global understanding of Japan through books.
The books were officially presented by Consul General of Japan in Karachi, Mr. HATTORI Masaru, on behalf of the Tokyo Foundation, to the University of Karachi. The carefully selected titles span a wide range of themes including Japanese history, art, politics, literature, and philosophy.
Consul General HATTORI, in his address, underlined the importance of academic and cultural exchange in strengthening the longstanding ties between Japan and Pakistan. He expressed his hope that the donated books would not only become a valuable resource for researchers and students seeking to explore an accurate picture of Japan, but also for opinion leaders and intellectuals interested in Japan.
Vice Chancellor Prof. Dr. Khalid Iraqi highlighted that books are a wonderful gift to understand and exchange cultures. He also underlined that Pakistan as a nation can learn from Japan to progress in the modern era as Japan made education one of their top priorities to excel in the world. He further said that spending money on education is not an “expenditure” but rather an “investment” in the future. He wholeheartedly thanked the Consulate-General of Japan in Karachi and the Tokyo Foundation for the book donation and hoped such collaborations would continue in the future.
The Tokyo Foundation’s “READ JAPAN PROJECT” has been donating English books to libraries and research institutions around the world since 2008, exemplifying Japan’s belief in spreading knowledge and promoting cultural diplomacy by providing academic institutions worldwide with access to high-quality literature on Japan.
For more information, please contact:
Consulate-General of Japan in Karachi
Phone: 021-35220800
Email: culture@kr.mofa.go.jp
پریس ریلیز
جاپانی قونصل جنرل کراچی کی جانب سے "ریڈ جاپان پروجیکٹ" کے تحت جامعہِ کراچی میں کتابوں کی حوالگی کی تقریب میں شرکت
بروز جمعرات ، ۱۲ جون ۲۰۲۵
بمقام جامعہِ کراچی، کراچی
کراچی – جاپانی قونصل جنرل کراچی نے ٹوکیو فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جمعرات، ۱۲ جون ۲۰۲۵ کو جامعہِ کراچی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب "ریڈ جاپان پروجیکٹ" کے تحت ۳۲ کتب کے عطیے کے موقع پر منعقد ہوئی، جو ٹوکیو فاؤنڈیشن کا ایک ثقافتی اقدام ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں جاپان کی بہتر تفہیم کو فروغ دینا ہے۔
یہ کتب جاپانی قونصل جنرل کراچی، ہاتوری مسارو نے ٹوکیو فاؤنڈیشن کی جانب سے جامعہِ کراچی کو باقاعدہ طور پر پیش کیں۔ ان کتابوں میں جاپانی تاریخ، فنون، سیاست، ادب اور فلسفے سمیت مختلف موضوعات شامل ہیں۔
اپنے خطاب میں قونصل جنرل ہاتوری نے تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ اقدامات جاپان اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کتب تحقیق کرنے والے طلباء، اساتذہ اور جاپان میں دلچسپی رکھنے والے دانشوروں کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے اس بات پر زور دیا کہ کتابیں تہذیبوں کو سمجھنے اور ثقافتی تبادلے کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک قوم کے طور پر جاپان سے سیکھ سکتا ہے کہ کس طرح جدید دور میں ترقی کی جائے، کیونکہ جاپان نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر کے عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا دراصل خرچ نہیں بلکہ مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے دل کی گہرائیوں سے جاپانی قونصل خانہ کراچی اور ٹوکیو فاؤنڈیشن کا کتابوں کے تحفے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعاون جاری رہیں گے۔
ٹوکیو فاؤنڈیشن کا "ریڈ جاپان پروجیکٹ" ۲۰۰۸ سے دنیا بھر کی کتب خانوں اور تحقیقاتی اداروں کو انگریزی کتب فراہم کر رہا ہے، جو علم کے فروغ اور ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے جاپان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہِ مہربانی رابطہ کریں:
جاپانی قونصل خانہ، کراچی
فون: 021-35220800
ای میل: culture@kr.mofa.go.jp



