Emperor's Birthday Reception
2025/2/27

Press Release
Japanese Emperor’s Birthday Reception – The 65th Birthday of His Majesty, the Emperor Naruhito
On Wednesday, February 26, 2025
At Movenpick Hotel, Karachi
Karachi – The Consul General of Japan in Karachi, HATTORI Masaru, hosted the “Emperor’s Birthday Reception” (National Day Celebration) on Wednesday, February 26 to celebrate the 65th birthday of His Majesty, the Emperor Naruhito. The event was attended by distinguished guests, including the Chief Guest of the event, Syed Murad Ali Shah, Chief Minister of Sindh, the guest of honor Syed Nasir Hussain Shah, Provincial Minister of Sindh for Energy, Planning & Development, Mr. Fahd Haroon, Special Assistant to the Prime Minister, Barrister Murtaza Wahab, Mayor of Karachi, other prominent politicians, diplomats, and notable figures from various sectors.
In his welcome remarks, Consul General HATTORI expressed his pleasure at hosting his second national day reception in Karachi. He reflected on the longstanding and cordial relations between Japan and Pakistan, highlighting recent efforts to enhance bilateral cooperations. He reaffirmed Japan’s commitment to strengthening ties with Pakistan and collaborating with the local, provincial and federal governments to promote mutual development and prosperity.
Mr. HATTORI also emphasized Japan’s significant contributions to Pakistan’s socio-economic development, particularly in the fields of disaster prevention, healthcare, and education. He cited recent projects of educational facilities in rural Sindh as examples of Japan’s dedication to support vulnerable communities in the region.
The evening concluded with a ceremonial cake-cutting, followed by a dinner featuring a blend of Japanese and Pakistani cuisines, symbolizing the cultural harmony and friendship between the two nations.
[End]
For more information, please contact:
Consulate-General of Japan in Karachi
Phone: 021-352 2 0800
Email: culture@kr.mofa.go.jp
پریس ریلیز
شاہی سالگرہ کی تقریب -جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی ٦۵ویں سالگرہ
بروز بدھ، ۲٦ فروری ۲۰۲۵
بمقام موون پِک ہوٹل، کراچی
کراچی – جاپانی قونصل جنرل کراچی ہاتوری مسارو نے ۲٦ فروری کو جاپانی شہنشاہ ناروہیتو کی ٦۵ویں سالگرہ منانے کے لیے جاپانی قومی دن کی تقریب کی میزبانی کی۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں معزز مہمانوں نے شرکت کی، جن میں تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعلٰی سندھ جنابِ محترم سید مراد علی شاہ اور معزز مہمان وزیرِسندھ برائے توانائ، منصوبہ بندی اور ترقی، سید ناصر حسین شاہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب فہد ہارون، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سفارتکار، اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز سیاستدان اور مختلف شعبہ جات کی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔
اپنی استقبالیہ تقریر میں قونصل جنرل ہاتوری نے کراچی میں دوسری مرتبہ قومی دن کی تقریب کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاپان اور پاکستان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کیا۔ قونصل جنرل نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مقامی، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
قونصل جنرل ہاتوری نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں جاپان کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالی، خاص طور پر قدرتی آفات سے بچاؤ، صحت عامہ اور تعلیم کے شعبوں میں جاپانی خدمات پر زور دیا ۔ انہوں نے دیہی سندھ میں تعلیمی سہولیات کے حالیہ منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جاپان کی جانب سے خطے کی جراحت پذیر آبادیوں کی جاپانی حمایت کے عزم کی مثال ہیں۔
یہ شام روایتی کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد جاپانی اور پاکستانی کھانوں پر مشتمل عشائیہ دیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور دوستی کی علامت تھا۔
]ختم شد[
مزید معلومات کے لۓ رابطہ کیجۓ:
جاپانی قونصل خانہ کراچی
فون: 021-35220800
ای میل: culture@kr.mofa.go.jp